وزیر اعظم شہباز شریف نےسرکاری دفاتر میں ہفتہ وار دو چھٹیاں ختم کر دیں

Apr 12, 2022 | 13:05:PM
شہباز شریف، فائل فوٹو
کیپشن: شہباز شریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف کے نئے احکامات جاری کئے ہیں جس کے مطابق ہفتے میں دو سرکاری تعطیلات ختم کر کے صرف ایک تعطیل کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتے میں 2 سرکاری تعطیلات ختم کر دیں لہذا  اب سرکاری دفاتر میں ہفتے میں صرف ایک تعطیل ہوگی۔اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں کیے گئے اپنے اعلانات پر عملدرآمد کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

وزیراعظم  شہباز شریف نے رمضان المبارک کے دوران سستے بازاروں میں معیاری اور کم دام پر اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیا جب کہ ساتھ ہی رمضان بازاروں کی سخت مانیٹرنگ یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم  نے تنخواہوں اورپینشن سے متعلق بھی اپنے گزشتہ  روز کے احکامات  پر فوری عملدرآمد کا حکم جاری کیا ہے۔

وزیراعظم کا اپنے عملے سے گفتگو میں کہنا تھا کہ تمام لوگ اپنی کمر کس لیں، عوام کی خدمت کے لیے آیا ہوں،  ایک لمحہ  بھی ضائع نہیں کرنا، ایمانداری اور شفافیت ہمارے رہنما اصول  ہوں گے۔

 یہ بھی پڑھیں:    وزیراعظم شہبازشریف کونریندر مودی کی طرف سے مبارک باد