وزیراعظم شہبازشریف کونریندر مودی  کی طرف سے مبارک باد

Apr 12, 2022 | 11:24:AM
شہباز شریف اور نریندری مودی، فائل فوٹو
کیپشن: شہباز شریف اور نریندری مودی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شہباز شریف کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی  نے مبارکباد دی۔
تفصیلات کے مطابق شہبازشریف کوپاکستان کا وزیراعظم منتخب ہونے پرمبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے،بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ شہبازشریف کووزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پرمبارکباد دیتا ہوں۔

 انہوں نے کہا کہ بھارت خطے میں امن استحکام اوراسے دہشتگردی سے پاک دیکھنا چاہتا ہے تاکہ ترقیاتی چیلنجز کوپورا کرکے اپنے عوام کی خوشحالی کویقینی بناسکیں۔

یہ بھی پڑھیں:    ٹکرائو سے بچنے کا واحد طریقہ انتخابات ہیں۔فواد چودھری