ون ڈے کرکٹ کے  ایک اوور میں 6 چھکے لگانے کی نئی ویڈیو سامنے آگئی

Sep 11, 2021 | 23:52:PM
 ون ڈے کرکٹ کے  ایک اوور میں 6 چھکے لگانے کی نئی ویڈیو سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک) بین الاقوامی کرکٹ میں جنوبی افریقہ کے ہرشل گبز (ون ڈے)، بھارت کے یوراج سنگھ (ٹی ٹوئنٹی) اور ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ (ٹی ٹوئنٹی) میں چھ گیندوں پر چھ چھکے لگا چکے ہیں۔اب امریکہ کے بیٹسمین جسکرن ملہوترا نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ون ڈے کرکٹ میں ایک اوور میں 6 چھکے لگادیے۔ 

یہ بھی پڑھیں:حریم شاہ کی ترکی کے سوئمنگ پو ل میں نہاتے ہوئے ویڈیو وائرل

تفصیلات کے مطابق پاپوا نیوگنی کے خلاف میچ کی پہلی اننگز کے آخری اوور کو اپنی زندگی کا یادگار اوور بناتے ہوئے امریکی بیٹسمین جسکرن ملہوترا نے مسلسل چھ مرتبہ گیند کو باؤنڈری لائن پار کروادی۔اس میچ میں امریکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز بنائے۔ 

یہ بھی پڑھیں:کیااداکارسیف علی خان نے مذہب بدل لیا ؟ا ہم بیان بھی سامنے آگیا

جسکرن نے 124 گیندوں پر 16 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے ناقابلِ شکست 173 رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں پاپوا نیوگنی کی ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکی اور پوری ٹیم 137 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔