آزادکشمیر:سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن 2025-26 کے انتخابات،راجہ آفتاب احمد صدر منتخب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سفیر رضا) آزادکشمیر میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن 2025-26 کے انتخابات کے مکمل نتائج کا اعلان کردیا گیا،انتخابات میں راجہ آفتاب احمد ایڈووکیٹ نے 241 ووٹ حاصل کر کے صدارت کا میدان مار لیا۔
بلقیس رشید منہاس ایڈووکیٹ نے 229 ووٹ حاصل کیے، سخت مقابلے کے بعد شکست ہوئی، انتخابات میں آزادکشمیر بھر سے وکلاء نے بھرپور حصہ لیا،کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 482 تھی، پولنگ پُرامن ماحول میں مکمل ہوئی، ووٹوں کی گنتی کے دوران وکلاء کی بڑی تعداد موجود رہی۔
نو منتخب صدر راجہ آفتاب احمد ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ وکلاء کے مسائل کے حل کو اولین ترجیح دی جائے گی،ئین کی بالادستی اور آزادکشمیر اور پاکستان کے درمیان رشتے کو مذید مضبوط کریں گے۔
راجہ آفتاب احمد نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں کانفرنس منعقد کریں گے اور پاکستان کے ساتھ جسم و جان کا رشتہ ہے اس کو فروغ دیں گے۔
علاوہ ازیں ، سپریم کورٹ بار کے دیگر عہدوں پر کامیاب امیدواروں کے نتائج بھی جاری کر دیے گئے،وکلاء برادری کی جانب سے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی گئی اور خوشی کا اظہاربھی کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: گوگی بٹ کی پرانی رہائشگاہ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ