ڈی آئی خان میں پولیس اہلکاروں نے جان دے کر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنایا:محسن نقوی  کا شہداءکو خراج عقیدت

Oct 11, 2025 | 12:25:PM
ڈی آئی خان میں پولیس اہلکاروں نے جان دے کر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنایا:محسن نقوی  کا شہداءکو خراج عقیدت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی آئی خان میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر خوارجی دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔

محسن نقوی نے خوارجی دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے 7 پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

اس حوالے سے محسن نقوی نے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے جان دے کر خوارجی دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا۔

پولیس نے دلیری کے ساتھ خوارجی دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور ان کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔

وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ قوم خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ سرکار کا بڑا اقدام، ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کو اگلے گریڈ میں ترقیاں دینے کا فیصلہ