ایئرانڈیا سے پرواز موت کا سفر بن گئی، بھارتی پائلٹس کا بوئنگ طیارے گراؤنڈ کرنے کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )بھارتی پائلٹس کی تنظیم فیڈریشن آف انڈین پائلٹس نے مبینہ فنی خرابیوں کے بعد تمام بوئنگ 787 طیاروں کو فوری طور پر گراؤنڈ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ مطالبہ ایئر انڈیا کی 2 پروازوںAI-154 (ویانا تا دہلی) اور AI-117 (برمنگھم) میں تکنیکی مسائل کی اطلاعات کے بعد سامنے آیا۔
تنظیم کے مطابق ان واقعات سے ایئر انڈیا کی سروس کے معیار پر سوالات اٹھتے ہیں، جبکہ ذمہ داری مبینہ طور پر نئے بھرتی شدہ انجینئرز پر ڈالی گئی ہے۔
An "un-commanded" deployment of the 787 RAT on a Birmingham bound flight raises new questions for Boeing & the AI 171 crash. We speak to @flyingamit & Capt Jp Singh as Federation of Indian pilots demands an investigation of the entire 787 fleet. In full https://t.co/uyNAmTfUGp pic.twitter.com/W11wjHYN8D
— barkha dutt (@BDUTT) October 6, 2025
تاہم ایئر انڈیا نے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسافروں اور عملے کی سلامتی ادارے کی اولین ترجیح ہے۔
ترجمان کے مطابق ویانا سے دہلی جانے والی پرواز دبئی میں حفاظتی طور پر اتاری گئی، جہاں مسافروں کو سہولیات فراہم کی گئیں اور وہی طیارہ بعد میں دہلی پہنچا۔
#BREAKING | Emergency turbine deploys on Air India flight to UK, plane lands safely; Pilots' body seeks Boeing's audit
— NDTV (@ndtv) October 5, 2025
NDTV's @VishnuNDTV brings you the details pic.twitter.com/ITHE2MBH1v
ایئر انڈیا نے مزید وضاحت کی کہ برمنگھم پرواز میں RAT (Ram Air Turbine) کا ازخود کھل جانا ’غیر معمولی مگر پہلے سے رپورٹ شدہ تکنیکی مظہر‘ تھا، جس سے کوئی خطرہ پیدا نہیں ہوا۔
ایئر انڈیا کے مطابق تمام نظام معمول کے مطابق کام کر رہے تھے اور طیارہ محفوظ لینڈنگ کرنے میں کامیاب رہا۔
ایئر لائن نے واقعے سے متعلق ابتدائی رپورٹ ڈی جی سی اے (DGCA) کو جمع کرا دی ہے اور طیارے کو دوبارہ پرواز کی اجازت مل گئی ہے۔
پائلٹس تنظیم نے اپنی خط و کتابت میں جون 2025 کے AI-171 حادثے کا بھی حوالہ دیا، جس میں 260 افراد جاں بحق ہوئے تھے، اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ بوئنگ 787 طیاروں میں ممکنہ خامیوں کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں۔