رونالڈو کلب فٹبال میں 700 گول سکور کرنے والے پہلے فٹبالر

Oct 11, 2022 | 10:06:AM
رونالڈو کلب فٹبال میں 700 گول سکور کرنے والے پہلے فٹبالر
کیپشن: کرسٹیانو رونالڈو
سورس: مانچسٹر یونائیٹڈ ٹویٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کلب فٹبال میں 700 گول مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے۔

انگلش پریمیئر لیگ میں اسٹار فٹبالر رونالڈو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایورٹن کے خلاف فتح سے ہمکنار کروایا۔

رونالڈو نے گیند کو جال میں پہنچا کر ناصرف اپنی ٹیم کو میچ جتوایا بلکہ انہوں نے کلب فٹبال میں 700 گول بھی مکمل کرلیے۔

اسٹار فٹبالر یہ کارنامہ انجام دینے والے کے پہلے فٹبالر بن گئے ہیں وہ 117 انٹرنیشنل گولز بھی کرچکے ہیں۔

کرسٹیانو رونا لڈو نے اپنے کیریئر میں 5 کلبز کی جانب سے پروفیشنل فٹبال کھیلی جن میں ریال میڈرڈ کی جانب سے 450، یووینٹس کیلئے 101 اور اسپورٹنگ لزبن کیلئے 5 گول کیے۔

اس کے علاوہ انہوں نے مانچسٹر یونائیٹیڈ کے ساتھ پہلے دور میں 118 اور موجودہ دور میں 26 گول اسکور کیے ہیں۔