حیدرآباد: پولیس وین کی ٹکر سے محنت کش جاں بحق

Oct 11, 2022 | 09:55:AM
حیدرآباد: پولیس وین کی ٹکر سے محنت کش جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) حیدرآباد میں ٹنڈو محمد خان روڈ پر تیز رفتار پولیس موبائل رکشہ کو ٹکر مارتے ہوئے ٹھیلے پر چڑھ گئی جس سے برگر فروش جاں بحق اور دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین کےمطابق پولیس موبائل میں ڈرائیور اور ایک خاتون نشے کی حالت میں موجود تھے۔

موبائل سے شراب کی بوتلیں بھی ملی ہیں، دونوں کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی، پولیس مقابلے میں 3 زخمی ڈاکو گرفتار

پولیس ترجمان کےمطابق موبائل حیدرآباد پولیس کی نہیں ہے۔

ایس ایس پی امجد شیخ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ورثاء کی مدعیت میں مقدمے کے اندراج اور تحقیقات کا حکم جاری کیا ہے۔