عائزہ خان نے نئی لک سے اپنے مداحوں کو بڑا جھٹکا دیدیا

Oct 11, 2021 | 19:41:PM
عائزہ خان، نئی لک، مداحوں کو بڑا جھٹکا
کیپشن: ٹی وی اداکارہ عائزہ خان کی نئی تصاویر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف ٹی وی اداکارہ و ماڈل عائزہ خان نے اپنی نئی لک سے مداحوں کوبڑا جھٹکادیدیا۔
تفصیلات کے مطابق ورسٹائل اداکارہ نے اپنے مداحوں کیلئے گھنگھریالے بالوں کیساتھ سیاہ لباس نئی لک کیساتھ تصاویر شیئر کیں جنہیں دیکھ کر ان کے مداح ششدر رہ گئے اور اپنی پسندیدہ اداکارہ کے کمنٹس بکس کو اپنے کمنٹس سے بھردیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

عائزہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں ، وہ اپنے فالورز اور مداحوں کیلئے اپنی تصاویراورویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں 
گزشتہ ماہ عائزہ خان بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی پر فلمائے جانیوالے گانے”میرے ہاتھوں میں “کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہیں ، عائزہ خان نے کہناتھا کہ سری دیوی میری پسندیدہ اداکاراﺅں میں سے ایک ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: جویریہ سعود کی دوست کیساتھ جہاز میں مستیاں کرتے تصاویر وائرل
عائزہ خان پاکستان میں سب سے زیادہ فالو کی جانیوالی شوبز شخصیت بن چکی ہیں، انسٹاگرام پر ان کے فالورز کی تعداد ایک کروڑ سے زائد ہے،ان کے بعدزیادہ پسند کی جانیوالی شوبز شخصیات میں ایمن خان 90 لاکھ فالورز، منال خان 78 لاکھ فالورز،ماہرہ خان اور سجل علی کے فالورزکی تعداد بالترتیب79لاکھ اور72 لاکھ ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

یہ بھی پڑھیں:شاید آپ اس طرح کے خوش قسمت نہ ہوں: صنم بلوچ نے خطرناک ٹریفک حادثے کی ویڈیو شیئر کردی

مشہور ڈرامہ سیریل ”میرے پاس تم ہو“میں مشہور کے کردار نے اداکارہ کی مقبولیت کو عروج بخشا، عائزہ خان نے بہت سے ٹی وی ڈراموں ”زد موسم“ ادھوری عورت، میرے مہربان، دو قدم دور تھے، پیارے افضل، تم کون پیا، محبت تم سے نفرت ہے میں بھی کام کیا،اداکارہ نے ماڈلنگ کے شعبے میں خوب نام کمایا ہے.

View this post on Instagram

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

یہ بھی پڑھیں:بختاور بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش، آصف زرداری نانا اور بلاول ماموں بن گئے