جویریہ سعود کی دوست کیساتھ جہاز میں مستیاں کرتے تصاویر وائرل

Oct 11, 2021 | 00:59:AM
ٹی وی اداکارہ، اپنی دوست، جہاز میں مستیاں
کیپشن: جویریہ سعود، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی ٹی وی اداکار جویریہ سعود کی اپنی دوست کیساتھ جہاز میں مستیاں کرتے تصاویر وائرل ہو گئیں۔
ٹی وی اداکارہ جویریہ سعود 50 سال کی ہونے کے باوجود بچوں جیسے حرکتیں کرتے نہیں تھکتی اور سب سے بڑھ کر یہ ہے کہ اداکارہ دن کا آغاز کرنے سے قبل اپنے مداحوں کیلئے سیلفی ضرور شیئر کرتی ہیں ۔

جویریہ سعود ڈراموں میں مختلف قسم کے کردار بڑی خوبصورتی سے ادا کر چکی ہیں ، ان کی خاصیت یہ ہے کہ ان کو اکثر منفی کردار دیا جاتا ہے اور وہ اپنا ایسی خوبصورتی سے نبھاتی ہے جیسے وہ ڈرامے کی حقیقی ولن ہیں 
شاید بہت سے لوگ نہیں جانتے کہ جویریہ سعود نعت خوانی کرتے ہوئے مقبول ہوئیں اور شوبز کی دنیا میں قدم رکھا اس کے بعد ٹی وی ڈراموں میں انٹری دی۔ان کاکہناہے کہ وہ ایک مذہبی گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں اسی لئے انہوں نے قاری وحید ظفر قاسمی کے بھتیجے سعود قاسمی سے شادی کی۔

پاکستانی اداکارہ جویریہ سعود نے وائرل تصاویر سے ایک بار پھر اپنے مداحوں کے دل جیت لئے، تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ جہاز میں بزنس کلاس میں سفر کرتے ہوئے اپنی دوست کیساتھ مزاح کر رہی ہیں ،اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ جویریہ زندگی کے ہر لمحے سے لطف اندوز ہونے کی کوشش کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بالوں سے محروم افراد کیلئے اہم خبر،نئی طبی تحقیق میں حیران کن انکشافات