سابق وفاقی وزیر کا بیٹا گرفتار

Oct 11, 2021 | 15:28:PM
سابق وفاقی وزیر قانون کا بیٹا گرفتار
کیپشن: وقار وصی گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر سابق وفاقی وزیر قانون وصی ظفر کا بیٹا وقار وصی گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سینئر سول جج قدرت اللہ نے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر وقار وصی کو ایک سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
عدالت کا کہنا تھا کہ ملزم کوعدالتی فیصلے پر عملدرآمد کرنے پر ایک سال سے قبل ہی رہا کر دیا جائے۔
سینئر سول جج قدرت اللہ کا کہنا تھا کہ وقار وصی نے عدالتی فیصلے کے باوجود سابقہ بیوی کو جہیز کا سامان واپس نہیں کیا، 20 مارچ 2018 کو وقار وصی کو سابقہ بیوی کو زیورات واپسی کا حکم دیا گیا۔وقار وصی عدالتی فیصلے پر عملدرآمد میں ناکام رہے، جہیز کا سامان واپس نہ کرنے کا کوئی مناسب جواز بھی پیش نہ کر سکے۔
یہ بھی پڑھیں:بات تھپڑ تک جا پہنچی ۔۔عامر لیاقت نے فواد چودھری کو خبردار کردیا