بات تھپڑ تک جا پہنچی ۔۔عامر لیاقت نے فواد چودھری کو خبردار کردیا

Oct 11, 2021 | 14:42:PM
عامر لیاقت نے فواد چودھری کو خبردار کردیا
کیپشن: فواد چودھری عامر لیاقت فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے وفاقی وزیر فواد چودھری کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر ہے آپ خاموش رہیں ورنہ میرا تھپڑ آپ کے تھپڑ کے آگے ٹِک نہیں سکے گا ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اپنے ٹوئٹر پر لکھا کہ " فواد چودھری صاحب میرے معاملات سے فاصلہ رکھیں۔انہوں نے پارٹی چیئرمین اور وزیراعظم عمران خان ، فواد چودھری کو ٹیگ بھی کیا۔ 

فواد چودھری صاحب میرے معاملات سے فاصلہ رکھیں مناسب رہے گا ورنہ میرا تھپڑ آپ کے تھپڑ کے آگے ٹِک نہیں سکے گا ، بہتر ہے خاموش رہیں@fawadchaudhry @ImranKhanPTI

ڈاکٹرعامر لیاقت کے اس ردعمل پر سوشل میڈیا صارفین بھی برس پڑے اور ایک صاحب نے سوال اٹھایا کہ " بھائی آپ باقاعدہ ایکٹنگ شروع کیوں نہیں کرتے ؟ ہر چھ مہینے بعد ساس یا بہو کی طرح روٹھ کہ بیٹھ جانا وہ بھی اس وجہ سے کہ گھر والوں کی توجہ میری طرف ہو، چھوڑنا ہے چھوڑ جاو¿، الیکشن لڑو ، آٹے چینی کا بھاو¿ پتا چل جائے گا"۔
 واضح رہے کہ اس سے قبل فواد چودھری کہہ چکے ہیں کہ "کچھ بے روزگار ایک ہاتھ میں سی وی اور دوسرے ہاتھ میں بھونپو لے کر کھڑے ہیں کہ شائد انہیں نوکری مل جائے ان کی حسرتیں پوری نہیں ہونی ۔ 

یہ بھی پڑھیں:میٹرک۔ انٹرمیڈیٹ نتائج کے منتظر طلبا کے لئے اہم خبر