نیشنل ٹی 20 کپ ۔۔ ناردرن، سینٹرل پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

Oct 11, 2021 | 00:15:AM
ئونڈ نیشنل ،ٹی ٹوئنٹی، میں، سیمی فائنئل را
کیپشن: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)نیشنل ٹی 20 کپ میں ناردرن، سینٹرل پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ کی ٹیموں نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  بلوچستان اور سدرن پنجاب کی ٹیمیں ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہیں۔سینٹرل پنجاب اور ناردرن کی ٹیمیں 12 بارہ پوائنٹس کے پہلے اور دوسرے جبکہ خیبرپختونخوا اور سندھ کی ٹیمیں 10دس پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔بلوچستان اور سدرن پنجاب کی ٹیموں نے صرف چھ ،چھ پوائنٹس حاصل کیے تاہم بلوچستان کی ٹیم کا ایک میچ باقی ہے مگر وہ یہ میچ جیت کر بھی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی نہیں کرسکے گی۔

یاد رہے کہ نیشنل ٹی 20کپ کے سیمی فائنل میچز 12 اکتوبر اور فائنل میچ 13 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بالوں سے محروم افراد کیلئے اہم خبر،نئی طبی تحقیق میں حیران کن انکشافات