نفسیاتی کیفیت کو نیورو لنگویسٹک پروگرامنگ سے ختم کیا جا سکتا : سائیکالوجسٹ محمد علی کی ’’مارننگ ود فضا‘‘ میں گفتگو

Nov 11, 2025 | 14:07:PM
نفسیاتی کیفیت کو نیورو لنگویسٹک پروگرامنگ سے ختم کیا جا سکتا : سائیکالوجسٹ محمد علی کی ’’مارننگ ود فضا‘‘ میں گفتگو
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) معروف سائیکالوجسٹ  مائنڈ انجینئر محمد علی نے پروگرام مارننگ ود فضا میں گفتگو کرتے ہوئے نیورو لنگویسٹک پروگرامنگ (NLP) کے تصور اور اس کی تکنیک پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔محمد علی کے مطابق، انسانی مائنڈ میں ایک مخصوص لینگوئج چل رہی ہوتی ہے جو ہمارے ہر عمل کو پروگرام کرتی ہے۔ این ایل پی اسی لینگوئج کو سمجھنے اور مؤثر انداز میں استعمال کرنے کا علم ہے، نفسیاتی کیفیات کو بھی این ایل پی سے صرف 15 سے 20 منٹ میں ختم کیا جا سکتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ "این ایل پی کو سائنس آف ماڈلنگ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس کے ذریعے کسی کامیاب شخص کی صلاحیت یا عادت کو دوسرے فرد میں منتقل کیا جا سکتا ہے،انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ "اگر میں فضا علی کی ہوسٹنگ تکنیک کو سمجھ کر کسی دوسرے شخص میں انسٹال کر دوں تو وہ بھی فضا کی طرح ہوسٹنگ کرنے لگے گا۔

محمد علی نے بتایا کہ این ایل پی کی تکنیکیں کھیلوں میں بھی وسیع پیمانے پر استعمال ہوتی ہیں، انہوں نے ایک واقعہ سنایا کہ "شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں ایک کھلاڑی خوف کے باعث میدان میں اترنے سے گھبرا رہا تھا، کیونکہ وہ ہمیشہ صفر پر آؤٹ ہوتا تھا، این ایل پی کے ذریعے صرف ایک گھنٹے میں اس کا خوف دور کیا گیا، اور وہ میچ میں مین آف دی میچ قرار پایا۔

مزید پڑھیں:کراچی :کئی ماہ سے گھر پر کھڑی گاڑی کا ای چالان

انہوں نے مزید بتایا کہ سپورٹس سائیکالوجی میں 70 فیصد تکنیکیں این ایل پی سے ماخوذ ہیں کیونکہ یہ انتہائی تیز اور مؤثر نتائج دیتی ہیں،ان کے مطابق، فوبیا جیسی نفسیاتی کیفیات کو بھی این ایل پی سے صرف 15 سے 20 منٹ میں ختم کیا جا سکتا ہے،محمد علی نے اپنی گفتگو میں بتایا کہ ان کے استاد نے ایک بار کہاتم بہت اچھے ٹرینر بنو گے،میں نے کہا کہ نہ میرے پاس آپ جیسا نالج ہے، نہ آپ جیسی ڈلیوری اور نہ کہانیاں، یہ سب آپ سکھائیں گے تو ہی بنوں گا۔استاد نے جواب دیا، “میری کاپی کیوں بننا چاہتے ہو؟ خود اچھے بنو۔

اس لمحے میرے ذہن کی محدود سوچ ٹوٹ گئی،انہوں نے کہا کہ ڈر اس وقت پیدا ہوتا ہے جب ہم دوسروں کو اپنے خیالات اور اندازِ نظر کے مطابق دیکھنے لگتے ہیں،این ایل پی میں اینکرنگ کا تصور بہت اہم ہے۔ "گنبدِ خضراء ہمارے لیے ایک مثبت اینکر ہے، جب کہ کسی مقام پر جا کر خوش ہونا بھی ایک مثبت اینکر تصور کیا جا سکتا ہے۔

محمد علی کے مطابق، منفی اینکرز اسلام میں ممنوع ہیں جبکہ امپاورنگ بلیف وہ تصور ہے جو انسان کو انرجی اور طاقت دیتا ہے،پروگرام کے دوران انہوں نے فضا علی کے لیے بھی این ایل پی اینکر سیٹ کرنے کی مشق کرائی۔ فضا سے کہا گیا کہ وہ کوئی ایسا لمحہ یاد کریں جب وہ بہت پُراعتماد اور خوش تھیں، اس لمحے کو محسوس کریں اور اسے اپنی اینکر کے طور پر محفوظ کر لیں۔محمد علی نے کہا کہ "جب بھی زندگی میں کمزوری یا خوف محسوس ہو، اس مثبت لمحے کو یاد کریں، خود کو اسی کیفیت میں محسوس کریں — زندگی خوبصورت اور بااعتماد ہو جائے گی۔