ہم نے ایسا نہیں کھیلا جو سیمی فائنل تک رسائی کیلئے درکار تھا، مکی آرتھر

Nov 11, 2023 | 23:38:PM
ہم نے ایسا نہیں کھیلا جو سیمی فائنل تک رسائی کیلئے درکار تھا، مکی آرتھر
کیپشن: مکی آرتھر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر کاکہنا ہے کہ ہم اچھا نہیں کھیلے،ہم نے ایسا نہیں کھیلا جو سیمی فائنل تک رسائی کیلئے درکار تھا۔
ڈائریکٹر مکی آرتھر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں اپنے گیم کا معیار بہتر کرنا ہوگا،ہمیں بیٹنگ میں 300 ،350 رن تسلسل سے بنانا ہوں گے،ہمارا فوکس اب آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز کیلئے پلان کرنا ہے،ایسا ماحول ضروری ہے جس میں پلیئر کھل کر کھیل سکیں۔
انہوں نے کہاکہ حارث رﺅف نئی گیند کا بولر نہیں ہے، پرانی گیند سے اچھی بولنگ کرتا ہے،نسیم ہوتے تو شاہین کو اٹیک کا بھی موقع ملتا،نسیم کے نہ ہونے کا بہانہ نہیں بنائیں گے۔
ڈائریکٹر قومی ٹیم نے کہاکہ ہم اچھا نہیں کھیلے،ہم نے ایسا نہیں کھیلا جو سیمی فائنل تک رسائی کیلئے درکار تھا،ان کاکہناتھا کہ ہمیں بابراعظم کو موقع دینا چاہئے، وہ غلطی سے سبق سیکھے گا، پلیئرز کو اعتماد دینا اہم ہے،سپن اٹیک کا نہ چلنا مایوس کن بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بابراعظم نے بڑا اعتراف کرلیا