راولپنڈی،ٹرنک میں بند ہونے سے تین بچے جانبحق

Nov 11, 2023 | 22:09:PM
راولپنڈی،ٹرنک میں بند ہونے سے تین بچے جانبحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی)راولپنڈی کے علاقہ شاہ خالد کالونی میں  ایک ہی  گھر کے  تین معصوم بچے زندگی کی بازی ہا ر گئے۔

ذرائع کے مطابق لواحقین کا کہنا ہے کہ  تینوں بچے کھیلتے ہوئے ٹرنک میں بند ہو گئے، دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہو گئے ، تینوں بچے حقیقی بہن بھائی ہیں، جاں بحق بچوں میں 02 بچیاں اور 01 بچہ شامل ہیں۔ 

ترجمان ریسکیو کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے تینوں بچوں کو ہسپتال منتقل کیا، لیکن بچے جانبر نہ ہو سکے اور جان کی بازی ہار گئے ۔ 

ترجمان ریسکیو  کے مطابق  جابحق بچوں میں 2 سالہ زوہان،6 سالہ سائرہ اور7 سالہ فاریہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:قومی کرکٹ ٹیم کی واپسی کب ہوگی؟ پی سی بی نے اہم بیان جاری کردیا