محسن نقوی کی اعظم خان کےنماز جنازہ میں شرکت، اہلِ خانہ سے اظہار تعزیت

Nov 11, 2023 | 20:11:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بھی چار سدہ کے نواحی گاؤں پٹرانک میں خیبرپختونخوا کے نگرں وزیراعلی اعظم خان کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق مرحوم اعظم خان کے نماز جنازہ پر  نگران وزیر اعلیٰ سندھ مقبول باقر اور دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی،مرحوم اعظم خان کے جنازہ کے بعدوزیراعلیٰ محسن نقوی نے مرحوم اعظم خان کے اہل خانہ اور گورنر خیبر پختونخوا غلام علی  سے ملاقات کی اور اعظم خان کے انتقال پر دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔

  وزیر اعلی محسن نقوی نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور مرحوم اعظم خان کی درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

مرحوم وزیراعلیٰ اعظم خان کے اہلِ خانہ سے گفتگو کرتے ہوئےمحسن نقوی نے کہا کہ اعظم خان مرحوم نے قابل قدر خدمات سرانجام دیں،انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح وبہبود کے لئے اعظم خان مرحوم کی کاوشوں کو یاد رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی؛ رواں سال کا پانچواں پولیو کیس سامنے آ گیا