پنجاب کے مختلف شہروں سے 5 دہشتگرد گرفتار

Nov 11, 2023 | 11:04:AM
 پنجاب کے مختلف شہروں سے 5 دہشتگرد گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 179 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ٹی ٹی پی کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد گرفتار کرلئے۔

 ترجمان سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ کارروائیاں پاکپتن ، راولپنڈی ، بہاولپور اور ساہیوال میں کی گئیں، پاکپتن سے ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر ندیم بھی گرفتار کرلیا گیا ہے،دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد،2 آئی ای ڈی بم، پرائماکارڈ ، 5 ڈیٹونیٹر اور 2ہینڈ گرنیڈ ، اسلحہ اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔

ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت ندیم ، شہباز، خالد، مدنی اور سلمان سعید کے نام سے ہوئی ہے ، دہشت گرد اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے،سی ٹی ڈی ترجمان کاکہنا ہے کہ رواں ہفتے 769 کومبنگ آپریشنز کے دوران 82 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے جبکہ کومبنگ آپریشنز میں 31250 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب مشکل میں پھنس گئے،عدالت سے بڑی خبر آ گئی

ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے ، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہیں،دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے تمام اقدامات کئے جائیں گے۔