کرکٹ تاریخ کا انوکھا کیچ، دیکھنے والے حیران،ویڈیو دیکھیں

Nov 11, 2023 | 10:54:AM
مقامی کرکٹ کے ایک میچ میں وکٹ کیپر نے انوکھا کیچ پکڑ کر جہاں سب کو حیران کیا بلکہ ہنسنے پر بھی مجبور کردیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مقامی کرکٹ کے ایک میچ میں وکٹ کیپر نے انوکھا کیچ پکڑ کر جہاں سب کو حیران کیا بلکہ ہنسنے پر بھی مجبور کردیا۔

سوشل میڈیا پر ایک مقامی میچ کے دوران وکٹ کیپر کے انوکھا اور دلچسپ کیچ پکڑنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کرکٹ میچ میں بلے باز نے ڈرائیو شاٹ کھیلنے کی کوشش کی لیکن گیند بلے کے بیرونی کنارے سے لگ کر بال وکٹ کیپر کے پاس چلی گئی۔ 

وکٹ کیپر نے گیند کو پکڑنے کی کوشش کی تو گیند غیر متوقع طور پر ان کی کمر پر چلی گئی جس کے بعد وہ سینے کے بل لیٹ گئے اور گیند کمر پر ہی رک گئی جسے وکٹ کیپر نے ہاتھ سے روک لیا۔

مزید پڑھیں:  ورلڈ کپ: آسٹریلیا کا بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

دوسرے ساتھی کھلاڑی نے قریب آکر گیند اپنے ہاتھ میں اٹھا لی۔ دلچسپ کیچ کو دیکھ کر کھلاڑی خود بھی اپنی ہنسی نہ روک پائے۔ اس طرح کا انوکھا کیچ کرکٹ کی تاریخ میں کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔