ڈرامہ 'تیرے بن 2'، پریمیئرکی تاریخ کا اعلان ہوگیا

Nov 11, 2023 | 10:32:AM
پاکستانی معروف ہدایتکار اور پروڈیوسر عبد اللہ کادوانی نے اپنے مقبول ترین ڈرامے ’ تیرے بن‘ کے سیزن 2 کی نشریات کے متعلق اہم اعلان کردیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی معروف ہدایتکار اور پروڈیوسر عبد اللہ کادوانی نے اپنے مقبول ترین ڈرامے ’ تیرے بن‘ کے سیزن 2 کی نشریات کے متعلق اہم اعلان کردیا۔

پریمیئر براڈ کاسٹ اور فلم انٹرٹینمنٹ کمپنی سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے بانی عبد اللہ کادوانی نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا ہوا پیغام 'تیرے بن' کے مداحوں کی نیندیں اڑا چکا ہے۔

مذورہ پوسٹ میں عبداللہ کادوانی نے لکھا کہ ' تیرے بن کے ناظرین کے لیے ایک بہت دلچسپ خبر ہے کہ ڈرامے کا دوسرا سیزن 29 دسمبر 2023 سے نشر کیا جائیگا۔'

انہوں نے مزید لکھا کہ ' دل چھو لینے والے مزید سینز کے لیے تیار رہیں اور اپنے کلینڈرز پر یہ تاریخ مارک کرلیں، میرا وعدہ ہے کہ دوسرا سیزن بہت بہترین ثابت ہوگا اور آپ سب کو بے حد پسند آئیگا۔'

خیال رہے کہ رواں سال عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کی پیشکش ڈرامہ سیریل 'تیرے بن' کی مقبولیت نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ تے ہوئے ریٹنگ چارٹ پر گزشتہ تین سال کی سب سے بلند ترین ریٹنگ کو سر کیا۔

مزید پڑھیں:  ورلڈ کپ: آسٹریلیا کا بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ناظرین کو اس ڈرامے کی کہانی کے علاوہ یمنیٰ زیدی اور وہاج علی کی کیمسٹری بے حد پسندآئی تھی اور اسی کے ساتھ بہت کم مدت میں ہی میرب اور مرتسم کا کردار مداحوں کی آن سکرین پسندیدہ جوڑی بن گیا۔

'تیرے بن' نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے کئی دوسرے ممالک میں بھی بے حد شوق سے دیکھا گیا اور اب دنیا بھر میں موجود اس ڈرامے کے چاہنے والے 'سیزن 2' کے منتظر ہیں۔