چین میں کتنے پاکستانی قید ہے ؟  وزارت خارجہ نے تفصیلات پیش کردی

Nov 11, 2022 | 14:01:PM
فائل فوٹو
کیپشن: وزارت خارجہ نے تفصیلات پیش کردی
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزارت خارجہ نے چین میں قید پاکستانیوں سے متعلق تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں۔چین میں اس وقت 236 پاکستانی قید ہیں جن میں 3 خواتین بھی شامل ہیں ۔وزارت خارجہ کے مطابق بیجنگ میں 121 ،شنگھائی میں 12 اور چنگدو میں 13 پاکستانی قید ہیں جبکہ گاونفشرو میں میں اس وقت 90 پاکستانی قید ہیں ۔

پاکستان اور چین کے درمیان سزا یافتہ افراد کی منتقلی کا معاہدہ اکتوبر 2020 میں نافذ العمل ہوا،اس معاہدے کے تحت 21 پاکستانیوں کے پہلے بیچ کی منتقلی کے لیے درخواست مارچ 2022 میں چینی وزرات انصاف کو دے دیے۔ ،وزارت خارجہ کا تحریری جواب کے مطابق پہلے بیچ کی منتقلی کی منظوری کے لیے پاکستانی مشن  چینی حکام سے رابطے میں ہے۔تحریری جواب میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستانی قیدیوں کی جلد از جلد حوالگی کے لیے پاکستانی مشن چینی حکام سے رابطے میں ہے۔