فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا تنقید پر ردعمل

Nov 11, 2022 | 11:41:AM
فائل فوٹو
کیپشن: فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا تنقید پر ردعمل
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران ٹیم کی شکست کے بعد کپتان سمیت ان کی فٹنس پر کی جانے والی تنقید پر بات کی ہے۔سوشل میڈیا پر شاہین شاہ آفریدی کی ایک انٹرویو ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں شاہین کو صحافی کے سوال کے جواب میں تنقید پر ردعمل کاا ظہار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی میڈیا سے گفتگو کے دوران شاہین شاہ آفریدی نے تنقید پر لاعلمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں پتا گروپ میچز میں شکست کے بعد ہم پر تنقید ہوئی لیکن جب لوگ ٹی وی پر بیٹھتے ہیں تو ظاہر سی بات ہے کہ ان کی بھی ایک جاب ہے انہیں اسی چیز کے پیسے دیے جاتے ہیں۔شاہین شاہ کا کہنا تھا خیر ہے ان لوگوں کو بھی ہماری فتح کو انجوائے کرنا چاہیے ہم بھی یہی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے آغاز میں گرین شرٹس کی لگاتار دو شکست  کےبعد کپتان بابر اعظم سمیت ٹیم کے کھلاڑیوں کو خاصی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔

مزید برآں شاہین کی فٹنس پر بھی سوالات اٹھائے گئے تھے تاہم اس کے بعد  پاکستان ٹیم کی شاندار پرفارمنس پر اگر مگر کا شکار ٹیم کے لیے فائنل تک کی راہ آسان ہوگئی۔

ورلڈ کپ کا فائنل اتوار کو پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔