آریان خان پر سکتہ طاری، دوستوں سے ملنا چھوڑ دیا

Nov 11, 2021 | 16:00:PM
آریان خان سکتے کی کیقیت میں ہیں
کیپشن: آریان خان، فوٹو فائل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان جیل سے واپس آنے کے بعد سے سکتے کی کیفیت میں ہیں،ان کی ذہنی صحت بہت خراب ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آریان خان اب تک جیل میں گزارے گئے وقت کی کیفیت سے باہر نہیں نکل سکے ہیں اور وہ پہلے سے زیادہ خاموش ہوگئے ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق آریان نے اپنے قریبی دوستوں سے ملنا بھی چھوڑ دیا ہے اور وہ سکتے کی سی کیفیت میں ہیں، وہ اپنا زیادہ تر وقت کمرے میں گزارتے ہیں جب کہ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان اپنے بیٹے کو واپس زندگی کی طرف لانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ آریان کیلئے فی الحال کوئی ذاتی محافظ نہیں رکھا گیا ہے، شاہ رخ خان ہر وقت اپنے بیٹے کے ساتھ ہوتے ہیں جب کہ انہوں نے اپنی تمام تر شوٹنگز ملتوی کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    https://www.24urdu.com/11-Nov-2021/39667