عمران خان سےملاقات کیلئےپی ٹی آئی رہنماؤں کی فہرست جیل انتظامیہ کوارسال

May 11, 2026 | 19:13:PM
عمران خان سےملاقات کیلئےپی ٹی آئی رہنماؤں کی فہرست جیل انتظامیہ کوارسال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی)اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی ) عمران خان و اہلیہ بشریٰ بی بی سے کل( منگل کے روز) ملاقات کا دن ہے،پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل و کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجہ نے 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل انتظامیہ کو بھجوا دی۔

فہرست میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا نام شامل نہیں ہے،سہیل آفریدی نے چند روز قبل ایک جلسے کے دوران منگل کے روز اڈیالہ جیل جانے کا اعلان کیا تھا۔

بھجوائی گئی فہرست میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، علی زمان چوہدری، اویس یونس، سردار معروف اور فتح اللہ باری کے نام شامل ہیں۔

بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور بشریٰ بی بی کی فیملی کے اراکین بھی کل اڈیالہ جیل ملاقات کے لیے پہنچیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :  عام انتخابات 2024 کی ایک تہائی سے زائد انتخابی درخواستیں تاحال زیر التوا