عام انتخابات 2024 کی ایک تہائی سے زائد انتخابی درخواستیں تاحال زیر التوا

May 11, 2026 | 19:03:PM
عام انتخابات 2024 کی ایک تہائی سے زائد انتخابی درخواستیں تاحال زیر التوا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان ) عام انتخابات 2024 کے دو سال گزرنے کے باوجود ایک تہائی سے زائد انتخابی درخواستیں تاحال زیر التوا ہیں۔

فافن کے مطابق 374 میں سے 246 انتخابی درخواستوں پر فیصلہ ہو چکا ہے جبکہ 128 کیسز اب بھی باقی ہیں,رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کی 124 میں سے 73 جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی 250 میں سے 173 درخواستیں نمٹائی جا چکی ہیں,فافن نے کہا ہے کہ الیکشن ٹربیونلز کے فیصلوں میں تاخیر ہوئی جبکہ قانونی مدت اکتوبر 2024 میں ختم ہو چکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جولائی 2025 کے بعد صرف 75 انتخابی درخواستوں پر فیصلے ہوئے، جس سے کارروائی کی رفتار مزید سست پڑ گئی, بلوچستان انتخابی درخواستوں کے فیصلوں میں سرفہرست رہا جہاں 94 فیصد کیسز نمٹا دیے گئے,پنجاب میں 77 فیصد، خیبرپختونخوا میں 60 فیصد جبکہ سندھ میں صرف 29 فیصد درخواستیں نمٹائی جا سکیں۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی کسی بھی انتخابی درخواست پر اب تک فیصلہ نہیں ہو سکا,فافن نے بتایا کہ انتخابی ٹربیونلز کے 123 فیصلے سپریم کورٹ میں چیلنج کیے گئے جن میں سے صرف 18 اپیلوں پر فیصلہ ہوا۔

سپریم کورٹ نے 18 میں سے 3 اپیلیں جزوی یا مکمل منظور جبکہ 15 مسترد کر دیں,فافن نے انتخابی ٹربیونلز کی کارروائی اور ریکارڈ تک عوامی رسائی کو غیر مساوی قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب میں درخواستوں اور فیصلوں تک رسائی محدود ہے اور صرف کیس سٹیٹس فراہم کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کے پی کے میں بدامنی ،مولانا فضل الرحمان نے تحریک التواء قومی اسمبلی میں جمع کروادی