کے پی کے میں بدامنی ،مولانا فضل الرحمان نے تحریک التواء قومی اسمبلی میں جمع کروادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان)مولانا شیخ ادریس سمیت دیگر شہداء سے متعلق مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی میں توجہ مبذول کرانے کا نوٹس جمع کروایا ۔
سربراہ جے یو آئی کاکہناتھا کہ ملک بھر میں علماء کرام محفوظ نہیں ہے،کے پی کے میں بدامنی سے متعلق مولانا فضل الرحمان نے تحریک التواء قومی اسمبلی میں جمع کروادی ،مولانا فضل الرحمان نے دہشتگردی روکنے کیلئے فوری اقدامات کا مطالبہ کردیا۔
تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ شیخ ادریس سمیت دیگر علماء کی شہادت اور بنوں میں ہونے والے دہشت گردی میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہے،زخمیوں کے علاج معالجہ کیلئے حکومت فوری اقدامات اٹھائے،جے یو آئی نے مطالبہ کیا کہ لہٰذا اس معاملہ کو ہاؤس میں بحث کیلئے منظور کیا جائے۔
صحافی کے سوال’’ترمیم لائی جارہی ہے‘‘کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ آئین کو بگاڑا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش؛ آئندہ 2 سے 5 گھنٹے اہم،الرٹ جاری