اسد قیصر کی مقدمات خارج کرنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست   دائر

May 11, 2026 | 18:52:PM
اسد قیصر کی مقدمات خارج کرنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست   دائر
کیپشن: اسد قیصر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احتشام کیانی)سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنے خلاف درج مقدمات خارج کرنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ،پی ٹی آئی رہنما کے خلاف اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف تھانوں میں 19 مقدمات درج ہیں۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الزامات دہرا کر ایک ہی نوعیت کی مختلف ایف آئی آرز درج کر کے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اختیارات کا غلط استعمال کر کے درج کئے گئے تمام مقدمات خارج کرنے کے احکامات دیئے جائیں، تمام مقدمات کو یکجا اور ایک نمائندہ ایف آئی آر میں تبدیل کر کے شفاف انکوائری کرائی جائے، اسد قیصر نے درخواست میں مزید استدعا کی ہے کہ ایک ہی سیاسی واقعہ پر درج متعدد مقدمات کا اندراج غیرآئینی اور غیرقانونی قرار دیا جائے، پولیس کی جانب سے ہراسگی اور گرفتاری روکنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔ 

سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اور آئی جی پولیس کو درخواست میں فریق بنایا گیا ،اسلام آباد کے سات پولیس سٹیشنز کے ایس ایس اوز بھی درخواست کے فریقین میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش؛ آئندہ 2 سے 5 گھنٹے اہم،الرٹ جاری