وزارت اطلاعات کیجانب سے معرکۂ حق کی تاریخی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پرخصوصی نغمہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وزارت اطلاعات و نشریات نے معرکۂ حق کی تاریخی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر قومی جذبے سے بھرپور خصوصی نغمہ جاری کر دیا۔
معروف گلوکار شیراز اپل کی آواز میں اس نغمے کے بول ’’بنیان مرصوص ۔ ہمیشہ تیار ہیں ہم‘‘ ہیں،ملی نغمے میں 10 مئی کو پاکستان مونومنٹ میں منعقدہ معرکۂ حق کی مرکزی تقریب کے دلکش مناظر شامل کیے گئے ہیں۔
نغمے میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام، کابینہ کے ارکان اور اہم سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت کے مناظر بھی شامل ہیں۔
تینوں مسلح افواج کے چاک و چوبند دستوں کی پریڈ کے مناظر کو بھی نغمے میں نمایاں انداز میں عکسبند کیا گیا ہے،خصوصی نغمے میں قومی یکجہتی، دفاعِ وطن کے عزم اور مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔
نغمے کی عکسبندی میں معرکۂ حق کی مرکزی تقریب میں شریک عوام کے والہانہ جذبات کی جھلکیاں بھی شامل ہیں،نغمے میں معرکۂ حق کی کامیابی کو قومی تاریخ کا اہم باب قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اور پوری قوم وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : بنوں میں پولیس چوکی پر دہشتگرد حملہ، افغان ناظم الامور کی دفترِ خارجہ طلبی