معرکہ حق میں افواج پاکستان نے دشمن کو بدترین شکست دی: وزیراعلیٰ سندھ

مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں معرکہ حق کی تاریخی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر قرارداد پیش کی

May 11, 2026 | 15:52:PM
معرکہ حق میں افواج پاکستان نے دشمن کو بدترین شکست دی: وزیراعلیٰ سندھ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سندھ اسمبلی میں معرکہ حق کی تاریخی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر قرارداد پیش، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے قرارداد پیش کی ، فیلڈ مارشل ،افواج پاکستان، صدر مملکت اور وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اس موقع پر  وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ معرکہ حق میں افواج پاکستان نے دشمن کو بدترین شکست دی،بھارت اپنا ایٹمی پروگرام ہم سے پہلے شروع کرچکا تھا، بھارت نے 1974 میں پہلا ایٹمی دھماکاکیا، دوسرا 1998 میں کیا، بھارت مسلسل فالس فلیگ آپریشن کرتا رہا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ بھارت نے پہلگام میں بھی فالس فلیگ آپریشن کرایا،  پھر ہماری شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس سےعام شہری شہید ہوئے،۔

وزیراعلیٰ سندھ نے دوران خطاب  پاک فوج کو خراج تحسین پیش  کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو جس رافیل کا غرور تھا وہ خاک میں مل گیا، پاکستان کا کل آپریشن 52 منٹ کا تھا اور 4 رافیل سمیت دیگر جہاز گرائےگئے، رافیل جہازبہت اچھا ہے لیکن چلانے کیلئے بھی دل گردہ چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:عوام کیلئے خوشخبری! سونا سستا، آج فی تولہ قیمت کتنی گرگئی؟

مراد علی شاہ کا کہنا تھا پاکستان کے شاہینوں نے بھارت کے 8 جہاز گرائے، بھارت کے 74 یا 75 طیارے ہوا میں تھے اور سب ٹارگٹ پر تھے، 8 مئی کو بھارت نے ڈرون بھیجے جو کراچی تک پہنچے، بھارت کے 77 سے زائد ڈرونز گرائے گئے۔