5 سالہ ننھےسنوکر پلیئر کے دنیا بھر میں چرچے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )برطانیہ میں سنوکر کی دنیا سے ایک حیران کن کہانی سامنے آئی ہے جہاں صرف 5 سالہ بچہ فریڈ رچرڈ اپنی غیر معمولی مہارت کے باعث سب کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق فریڈ نے محض دو سال کی عمر میں سنوکر کھیلنا شروع کیا اور بہت کم وقت میں ایسی مہارت حاصل کر لی کہ اب وہ بڑے کھلاڑیوں کو بھی شکست دینے لگا ہے، کہا جا رہا ہے کہ وہ مکمل سائز کے اسنوکر ٹیبل پر بھی اعتماد کے ساتھ کھیلتا ہے اور کئی بالغ کھلاڑیوں کو ہرا چکا ہے۔
فریڈ کے والدین کے مطابق وہ اس کھیل کے بغیر رہ ہی نہیں سکتا، وہ صبح اٹھتے ہی سنوکر دیکھتا ہے اور زیادہ تر وقت کھیل کی ویڈیوز یا پریکٹس میں گزارتا ہے، والد کے مطابق گھر یا کلب میں بھی وہ اکثر بڑوں کے ساتھ کھیلتا ہے اور کئی بار انہیں حیران کر دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:صنم جاوید سے متعلق تشویشناک خبر آگئی
کلب کوچز کا کہنا ہے کہ اس کی عمر کے بچے عام طور پر اس سطح پر نہیں کھیلتے، لیکن فریڈ کی قدرتی صلاحیت اور مسلسل دلچسپی اسے دوسرے بچوں سے بالکل مختلف بناتی ہے۔ وہ پہلے ہی اپنی جونیئر کیٹیگری میں متعدد میچز جیت چکا ہے۔
ماہرین کے مطابق اگر یہی رفتار برقرار رہی تو فریڈ رچرڈ مستقبل میں عالمی سطح کا کھلاڑی بن سکتا ہے اور ممکن ہے کہ وہ سنوکر لیجنڈ Ronnie O’Sullivan جیسے عظیم کھلاڑیوں کی صف میں شامل ہو جائے۔