صنم جاوید کی کوٹ لکھپت جیل میں طبعیت بگڑگئی، ہسپتال منتقل

May 11, 2026 | 12:15:PM
صنم جاوید کی کوٹ لکھپت جیل میں طبعیت بگڑگئی، ہسپتال منتقل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں طبعیت بگڑگئی۔

صنم جاوید کے شوہر کا کہنا ہے کہ صنم جاوید کو انکھ اورمعدے میں تکلیف کے باعث جناح ہسپتال لایا گیا، بیماری سے متعلق تفصیلات نہیں بتائی جارہیں۔

ذرائع کے مطابق صنم جاوید کو پہلے جیل ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ حالت زیادہ بگڑنے پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا، صنم جاوید کا جناح ہسپتال کی ایمرجنسی میں علاج معالجہ جاری ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:اب زمین کے پیسے کیسے ملیں گے؟ نیا نظام سامنے آگیا

واضح رہے کہ صنم جاوید کو نو مئی کے مقدمے میں پانچ سال قید کی سزا ہوئی ہے اور وہ کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔