اراضی معاوضہ ادائیگی کیلئے نیا طریقہ کار متعارف

May 11, 2026 | 11:34:AM
اراضی معاوضہ ادائیگی کیلئے نیا طریقہ کار متعارف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )خیبرپختونخوا میں اراضی معاوضہ ادائیگی کیلئے نیاطریقہ کار جاری کردیا گیا، اکاؤنٹنٹ جنرل آفس نے لینڈایکوزیشن کمپنسیشن کا طریقہ کارواضح کردیا۔

اعلامیے کے مطابق معاوضہ ادائیگیاں ٹرانسفرانٹری کے ذریعے کنسولیڈیٹڈفنڈ سے ہوں گی، رقم پہلے پبلک اکاؤنٹ میں منتقل ہوگی پھر وہاں سے ادائیگی ہوگی،اراضی مالکان کو ادائیگیاں منظور شدہ بلز اور واؤچرز کے بعد ہوں گی۔

ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران کو ادائیگی سے قبل قانونی تقاضے مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی، اراضی مالکان کو ادائیگیاں منظور شدہ بلز اور واؤچرز کے بعد ہوں گی، شفافیت اور احتساب کے لیے ادائیگیاں ایم پی جی سسٹم کے تحت ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:19 لاکھ روپے کے بکرے غائب، واردات نے تہلکہ مچا دیا

اے جی آفس نے ایس او پی پر عملدرآمد کی ہدایت جاری کردی، ڈی اے اوز کو ٹرانزیکشنز کی منظوری اور ریکارڈنگ یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی، خزانہ عملہ متعلقہ ریکارڈ مکمل کرنے کے بعد ادائیگی جاری کرے گا۔