سیف سٹی میں تمام متعلقہ اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر لایا جائے گا:محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ کا سیف سٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ، اسلام آباد سیف سٹی کو کیپٹل سمارٹ سٹی میں بدلنے کے پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیف سٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، اور اسلام آباد سیف سٹی کو کیپٹل سمارٹ سٹی میں بدلنے کے پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا ۔
انہوں نے سیف سٹی ہیڈکوارٹرز کی تزئین و آرائش اور اپگریڈیشن ورک کا معائنہ کیا علاوہ ازیں وزیر داخلہ کو فیوژن سنٹر اور جدید کنٹرول روم کے قیام پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیف سٹی فیز ٹو کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کنٹرول روم کو جدید تقاضوں اور ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ بنایا جائے، سیف سٹی میں تمام متعلقہ اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر لایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:افغان طالبان رجیم کی ریاستی دہشتگردی،پوست کےخاتمےکےنام پرنہتےشہریوں کاقتل عام
انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ اسلام آباد کے شہریوں کو محفوظ اور پر سکون ماحول فراہم کرنے میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔