افغان طالبان رجیم کی ریاستی دہشتگردی،پوست کےخاتمےکےنام پرنہتےشہریوں کاقتل عام

May 11, 2026 | 10:08:AM
افغان طالبان رجیم کی ریاستی دہشتگردی،پوست کےخاتمےکےنام پرنہتےشہریوں کاقتل عام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)افغانستان پرقابض طالبان رجیم اپنےہی عوام کی دشمن بن گئی،نہتےشہریوں پرطاقت کابےدریغ استعمال ،افغان طالبان رجیم طاقت کا ناجائز استعمال  کرتےہوئےشہریوں کےاثاثوں پرقابض ہونےلگی۔

افغان جریدہ افغان انٹرنیشنل کےمطابق  صوبہ بدخشاں کےضلع ارگومیں وسائل پرقبضےکےتنازع پرطالبان اورمقامی رہائشیوں میں جھڑپیں جاری ہیں ،جھڑپوں کےدوران طالبان فورسزکی براہِ راست فائرنگ سے2شہری جاں بحق ہوئے۔

افغانستان انٹرنیشنل  جریدہ کے مطابق احتجاج کی شدت میں مسلسل اضافہ ہونےکےباعث ہلاکتوں کی تعدادمزید بڑھنےکاخدشہ ہے ، طالبان رجیم نےاپنےوحشیانہ مظالم کوچھپانےکیلئےبدخشاں میں موبائل سروس معطل کردی۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ!

ماہرین کےمطابق طالبان فورسزکے ہاتھوں شہریوں کی ہلاکت نے ثابت کردیا ہےکہ قابض رجیم میں افغان عوام محفوظ نہیں، افغان طالبان انسداد منشیات کےنام پرلوٹ مارسےمنشیات کےمکروہ دھندےکومزیدوسعت دےرہےہیں۔