ترک ایئرلائنز کے  طیارے میں آگ لگ گئی،مسافر محفوظ، ایئرپورٹ بند

May 11, 2026 | 09:32:AM
ترک ایئرلائنز کے  طیارے میں آگ لگ گئی،مسافر محفوظ، ایئرپورٹ بند
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں ترکش ائیرلائنز کے ایک طیارے کے ٹائر میں لینڈنگ کے بعد معمولی آگ لگ گئی، جس کے باعث ایئرپورٹ کو تقریباً ایک گھنٹے کے لیے بند کرنا پڑا۔

حکام کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی آف نیپال نے بتایا کہ استنبول سے آنے والی ایئربسA330  میں سوار تمام 277 مسافروں اور 11 عملے کے افراد کو ہنگامی راستوں کے ذریعے بحفاظت نکال لیا گیااور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ترجمان کے مطابق آگ طیارے کے پچھلے دائیں ٹائر میں لگی، جسے فوری طور پر بجھا دیا گیا، جبکہ طیارے کو ٹیکسی وے پر منتقل کر کے گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران اور امریکا کے درمیان ڈیل میں 5 بڑی رکاوٹیں؟جانیے کون سی ہیں

ایئرلائن کی جانب سے واقعے پر فوری ردعمل سامنے نہیں آیا۔