اسلام آباد ایئرپورٹ: مسافر کا لاکھوں روپے مالیت کا بیگ واپس مل گیا

May 11, 2023 | 15:35:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہ رخ خان) خاتون مسافر کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر کھویا اپنا بیگ دوبارہ مل گیا۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق خاتون نے ایئر پورٹ پارکنگ نمبر 12 میں ہینڈ بیگ بھول جانے کی شکایت درج کرائی۔

ترجمان نے کہا کہ گمشدہ سامان میں 6 تولے سونے کے سیٹ کے زیورات اور 1100 برطانوی پاؤنڈز شامل تھے۔

مذکورہ مسافر مانچسٹر سے اتحاد ایئرویز کی پرواز سے اسلام آباد پہنچی تھی۔

انہوں نے کہا کہ شکایت سیل نے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے پارکنگ سے بیگ اٹھانے والے مسافر کا پتہ چلایا۔

بیگ اٹھانے والا مانسہرہ کا رہائشی مسافر الصبح عمرہ فلائٹ سے جدہ سے اسلام آباد پہنچا تھا۔

سی اے اے ویجلنس اسٹاف کے رابطہ کرنے پر مسافر نے 15 لاکھ روپے مالیت کی اشیاء ایئر پورٹ پہنچا دیں۔

ایئرپورٹ پر خاتون مسافر کو ان کے شوہر کی موجودگی میں سامان واپس کردیا گیا۔

سامان وصول کرتے ہوئے خاتون کے شوہر نے ایئرپورٹ انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور ان کی کوششوں کی تعریف کی۔