ملک میں امن و امان کی صورتحال، کراچی میں ہونیوالا ویمن ڈومیسٹک ٹورنامنٹ ملتوی

May 11, 2023 | 12:05:PM
ملک میں امن و امان کی صورتحال، کراچی میں ہونیوالا ویمن ڈومیسٹک ٹورنامنٹ ملتوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ویمن ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کو ملک کی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ایک ہفتے تک ملتوی کیا گیا۔

ویمن ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کیلئے تمام خواتین کرکٹرز نے 12 مئی کو کراچی میں رپورٹ کرنا تھا۔ ویمن ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کا آغاز 14 مئی سے کراچی میں ہونا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: عمران خان کی گرفتاری پر قومی کرکٹرز کا ردعمل 

پی سی بی ڈومیسٹک ڈیپارٹمنٹ نے ای میل کرکے تمام کھلاڑیوں کو آگاہ کردیا۔ ویمن ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کا انعقاد ایک ساتھ ہونا ہے۔

ویمن ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں انڈر 19 اور ایمرجنگ کھلاڑیوں پر زیادہ فوکس رکھا جائے گا۔ ویمن ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔