جامعہ کراچی دھماکہ:بمبار خاتون کی نئی ویڈیو منظر عام پر آ گئی

May 11, 2022 | 13:43:PM
جامعہ کراچی دھماکہ:بمبار خاتون کی نئی ویڈیو منظر عام پر آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) جامعہ کراچی دھماکے کی مبینہ خودکش خاتون نے آخری ملاقات کس سے کی ۔ 

تفصیلات کے مطابق کراچی میں واقع جامعہ کراچی میں خود کش بم دھماکے کی مبینہ خودکش بمبار خاتون کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی ہے، ویڈیو شاہراہ فیصل پر مقامی ہوٹل کی ہے، اور مبینہ طور پر خاتون آخری مرتبہ ہوٹل اپنے شوہر سے ملنے گئی تھی۔

ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ خودکش بمبار خاتون کے ہمراہ دو بچے ہیں، خاتون نے اپنے کاندھے پر کالے کلر کا بیگ بھی لٹکا رکھا تھا جب کہ اس کے ہاتھ میں ایک بڑا شاپنگ بیگ بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش بمبار خاتون بچوں کو شوہر کے حوالے کرنے آئی تھی، خاتون کے شوہر کی گرفتاری کے لیے اسی جگہ چھاپہ مارا گیا، ہوٹل ریکارڈ کے مطابق وہاں خودکش بمبار کے شوہر اور افتخار نامی شخص کی انٹری ہوتی تھی۔

 یہ بھی پڑھیں:      آم کھانے سے کون کونسے طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں ؟