ایم بی بی ایس فائنل ایئر کے طلبا کے لئے خوشخبری

May 11, 2021 | 18:41:PM
ایم بی بی ایس فائنل ایئر کے طلبا کے لئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے بالآخر مئی کے آخر تک رزلٹ جاری کرنے کی خوش خبری سنا دی۔

 ترجمان یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے مطابق کرونا کی وجہ سے رزلٹ میں تاخیر ہوئی لیکن وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کنٹرولر امتحانات پروفیسر نازیہ حسن کو مئی کے آخر تک رزلٹ جاری کرنے کی ہدایات جاری کر دیں ہیں۔
ترجمان یو ایچ ایس کے مطابق ایم بی بی ایس فائنل ائیر کا رزلٹ مئی کے آخر تک آجائے گا جب کہ رزلٹ میں تاخیر کی وجہ سے سے پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں تقریبا پانچ ہزار ہاوس آفیسرز کی شدید کمی پیدا ہوئی۔ ایم بی بی ایس مکمل کرنے والے ڈاکٹرز کو ہاو¿س آفیسر تعینات کیا جاتا ہے۔ ہاو¿س آفیسر کا پرانا بیچ 30 اپریل سے ہاوس جاب مکمل کرنے کے بعد جا چکا ہے جس کی ہاوس آفیسر کی سیٹیں خالی پڑی ہیں۔
 ایم بی بی ایس کا رزلٹ نہ جاری ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر سرکاری ہسپتالوں میں ہاوس جاب شروع نہ کر سکے دوسری طرف رزلٹ کا اعلان نہ ہونے کی وجہ سے پاکستانی کئی ڈاکٹرز بیرون ملک کے امتحانات میں شرکت نہ کر سکے۔ ایم بی بی ایس فائنل ایئر کا امتحان مارچ کو ہوا تھا جس کا دو ہفتوں میں رزلٹ کا اعلان کر دینا چاہیے تھا مگر ترجمان یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے موقف اختیار کیا کہ کرونا کی وجہ سے رزلٹ تاخیر کا شکار ہوا لیکن اب مئی کے آخر تک رزلٹ آجائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:بے روزگار نوجوانوں کے لئے اچھی خبر