وزیراعظم کی عمرہ ادائیگی کے دوران دعا مانگنے کی نایاب ویڈیو منظر عام پر

May 11, 2021 | 11:30:AM
وزیراعظم کی عمرہ ادائیگی کے دوران دعا مانگنے کی نایاب ویڈیو منظر عام پر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی اور وزرا کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کے دوران دعا مانگتے ہوئے نایاب ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا تین روزہ سرکاری دورہ مکمل کرکے وطن واپس آچکے ہیں۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر وزیراعظم کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنی اہلیہ اور وزرا کے ہمراہ کشمیر،فلسطین  اور پاکستان کی خیرخواہی اور ترقی کیلئے دعا مانگ رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معاون خصوصی وزیراعظم مولانا طاہر اشرفی خصوصی دعا کروا رہے ہیں جبکہ ان کے ہمراہ بشری بی بی ، معاون خصوصی شہباز گل ،وفاقی وزیر ملک امین اسلم، صوبائی وزیر علیم خان ودیگر موجود ہیں۔