بلوچستان میں بھی آسان اقساط پر الیکٹرک بائیک سکیم کا افتتاح ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے صوبے میں ورکنگ ویمن، فی میل سٹوڈنٹس، میل سٹوڈنٹس اور عام شہریوں کے لئے سرکاری الیکٹرک بائیکس سکیم کا افتتاح کر دیا۔
بلوچستان میں الیکٹرک بائیک ملازمت کرنے والی خواتین، سٹوڈنٹس اور عام شہریوں کو دی جائیں گی۔ پہلی ترجیح گھر سے بار کام کاج کرنے والی خواتین کو دی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے سکیم کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ای بائیکس سکیم ورکنگ وویمن ، طلبہ اور عام پبلک کیلئے ہے ۔
وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا، پہلی ایک میں خواتین کے لئے پنک بائیکس (گلابی رنگ کی بائیک) متعارف کروارہے ہیں ، میر سرفراز بگٹی
الیکٹرک بائیکس بنانے والی کمپنی کے مطابق یہ بائیک ایک مرتبہ بیتری چارج ہونے کے بعد 100 کلو میٹر تک ایک چارج پر چل سکتی ہے ۔
میر سرفراز بگٹی نے بتایا کہ الیکٹرک بائیک تقسیم کرنے کی سکیم کو ابھی کوئٹہ مین لانچ کیا ہے، اس کے بعد اس کا علاقہ بڑھا کر دوسرے اضلاع کو بھی سکیم مین شامل کرین گے۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے بتایا کہ سکیلم کو شفاف رکھنے کے لئے انہوں نے خصوصی انتظام کیا ہے۔ الیکٹرک بائیک الیکترانک قرعہ اندازی سے تقسیم کی جائین گی۔ آن لائین قرعہ اندازی ہوگی جس کو دیکھنے کے لئے تمام امیدواروں کو شہر نہیں آناپڑے گا ۔
الیکٹرک بائیکس اسکیم کی افتتاحی تقریب کوئٹہ کے وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں ہوئی۔
الیکٹرک بائیکس اسکیم کی تقریب میں کوئٹہ کے کئی تعلیمی اداروں سے طلبہ وطالبات ، مختلف محکموں کی خواتین اہلکاروں اور اساتذہ کو مدعو کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی چیف سیکرٹری بلوچستان، صوبائی وزرا اور ارکان اسمبلی کے ساتھ تقریب میں شریک ہوئے۔
تقریب میں بتایا گیا کہ اس سکیم کے تحت ورکنگ وویمن اور طلبہ میں 20 ہزار الیکٹرک بائیکس تقسیم کی جائیں گی۔
ایک الیکٹرک بائیک کی قیمت 1 لاکھ 75 ہزار روپے ہے۔ حکومت بلوچستان 52 ہزار 500 روپے فی بائیک پر سبسڈی فراہم کرے گی۔ باقی رقم بائیک حاصل کرنے والے ادا کرین گے۔
بائیک کی قیمت آسان اقساط میں وصول کی جائے گی۔ پہلی ترجیح پر ورکنگ وویمن، فی میل سٹوڈنٹس اور اس کے بعد میل سٹوڈنٹس کو دی جائے گی۔
الیکٹرک بائیک حاصل کرنے کے لیے آن لائن پورٹل پر اپلائی کیا جاسکتا ہے۔
آسان اقساط پر الیکٹرک اسکوٹیز کی فراہمی کیلئے بلوچستان حکومت اور نیشنل بینک کے درمیان معاہدہ
حکومتِ بلوچستان نے ورکنگ ویمن اور سٹوڈنٹس کو الیکٹرک بائیک سبسڈی اور آسان اقساط پر فراہم کرنے کے لئے نیشنل بینک آف پاکستان کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔
اسی طرح کی سلیمیں پنجاب اور سندھ حکومت کی جانب سے پہلے شروع کی جا چکی ہیں۔ ان سکیموں کے تحت خواتین میں پنک اسکوٹیز تقسیمکی گئی ہیں، اب یہ سلیکن بلوچستان میں بھی شروع ہو گئی ہے۔
اس سکیم سے بالخصوص ورکنگ ویمن اور فی میل سٹوڈنتس کو اپنے کام اور تعلیم کے لئے ٹرانسپورٹ کی سہولت میسر آ رہی ہے اور ان کی ٹرانسپورٹ کے لئے محتاجی ختم ہو رہی ہے۔ اس کے ساتھ ماحول کو تباہ کرنے والی فوسل فیول سے چلنے والی موٹر سائیکل کو استعمال کرنے کے رجحان مین بھی بتدریج کمی آ رہی ہے۔
پنجاب اور سندھ مین اس سکیم کے بہت اچھے نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ اب عام شہری اپنے طور پر الیکٹرک بائیک خریدنے کی طرف متوجہ ہو رہے ہیں اور فوسل فیول سے چلنے والی موٹر سائیکل پر الیکٹر بائیک کو ترجیھ دینے لگے ہیں۔
بلوچستان مین بھی توقع کی جا رہی ہے کہ الیکٹرک اسکوٹیز کی یہ اسکیم مختلف طبقات کے لیے سفری مشکلات میں کمی لانے کے ساتھ ساتھ ایندھن کے متبادل، کم لاگت اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔