سونے کی قیمتوں نے پھر  حیران کن اضافہ! جانیے  فی تولہ ریٹس کتنا بڑھا

Mar 11, 2026 | 14:44:PM
سونے کی قیمتوں نے پھر  حیران کن اضافہ! جانیے  فی تولہ ریٹس کتنا بڑھا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اشرف خان)عالمی اور مقامی مارکیٹ میں ایک بار پھر سے سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے تاہم چاندی کی قیمتیں مستحکم ہیں۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق  24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 700 روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 43 ہزار 262 روپے ہو گئی ہے۔ 

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 172 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 65 ہزار 759 روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 908 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 26 ہزار 961 روپے ریکارڈ کی گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا جہاں فی اونس سونا 37 ڈالر مہنگا ہو کر 5205 ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 88 اعشاریہ 70 ڈالر فی اونس پر مستحکم ہیں۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، فی تولہ چاندی کی قیمت 9 ہزار 354 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 8 ہزار 19 روپے پر برقرار ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور کرنسی کی قدر میں تبدیلی کے باعث مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتیں متاثر ہو رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:دیگر ممالک کے ساتھ تنازع میں پڑنے کا کوئی ارادہ نہیں:ایرانی صدر کی شہبازشریف سےگفتگو

یاد رہے گذشتہ روز بھی عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونا  مہنگا ہوگیا تھا۔

 پاکستان میں فی تولہ سونا 6200 روپے مہنگا ہوکر 539562 روپے کا ہو گیا،10 گرام سونے کے بھائو 5316 روپے کے اضافے سے 462587 روپے ہوگئے۔

 جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 460 روپے بڑھ کر 9354 روپے ہوگئی،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 62 ڈالر مہنگا ہوکر 5168 ڈالر کا ہو گیا۔