سیکیورٹی وجوہات کے باعث2ٹرینوں کو کوئٹہ جانےسے روک دیا گیا

Mar 11, 2025 | 19:58:PM
سیکیورٹی وجوہات کے باعث2ٹرینوں کو کوئٹہ جانےسے روک دیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین) بلوچستان میں سیکیورٹی وجوہات کے باعث  پنڈی سے کوئٹہ آنے والی اور  کراچی سے کوئٹہ آنے والی 2 ٹرینوں کو روک دیا گیا ۔

 ریلویز کےذرائع نے بتایا کہ کوئٹہ آنے والی2 ٹرینوں کو سبی میں روک دیا گیا  جن ٹرینوں کو سبی میں روکا گیا ان میں پنڈی سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس شامل ہے، کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان میل کو بھی سبی میں روک دیا گیا۔ 

ریلویز ذرائع کا کہنا ہے کہ  جعفر ایکسپریس کو شام 7بجے کوئٹہ پہنچنی تھی، بولان میل کو شام 8بجے کوئٹہ پہنچنی تھی، بولان میں پیش آنے والے کے بعد دونوں ٹرینوں کو روک دیا گیا۔

خیال رہے کہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے باعث ڈرائیور زخمی ہوگیا، دہشت گردوں نے مچھ کی پہاڑیوں میں ٹرین روک دی جبکہ 450مسافروں کو یرغمال بنانے کی اطلاعات ہیں۔ 

ریلوے حکام کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے ٹرین کوئٹہ سے روانہ ہوئی، جب ٹرین گڈالار اور پیرو کنری کے علاقے سے گزری تو وہاں نامعلوم مسلح افراد نے ٹرین پر فائرنگ کردی، نتیجے میں ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا، مسافر ڈرے سہمے ہوئے ہیں جبکہ علاقے میں اب بھی فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:  کوئٹہ:ٹرین پر فائرنگ،ڈرائیور زخمی،450مسافر یرغمال،سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن شروع