خراٹوں سے پریشان افراد کو ماہرین نے خوشخبری سنا دی

Mar 11, 2023 | 01:11:AM
خراٹوں سے پریشان افراد کو ماہرین نے خوشخبری سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )سوتے ہوئے خراٹے بھرنا ہر شخص کیلئے تکلیف دہ ہوتا ہے ،کیونکہ اس سے ان کے قریبی یا فیملی پارٹنر شدید پریشان ہوتے ہیں  اور بعض اوقات خراٹے اس قدر شدید ہوتے ہیں کہ ساتھ والا شخص آپ کے خراٹوں کے آواز سے سو بھی نہیں پاتا۔ 

تفصیلات کےمطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے ’’ڈیلی میل ‘‘ نے ای این ٹی سپیشلسٹ ڈاکٹر جوناتھن ہوبس  کے حوالے سے بتایا کہ  عموماً لوگ  خراٹوں کو کم کرنے کیلئے پاوں میں تیل کی مالش کرتے ہیں ، اپنے ناک پر کلپ لگاتے ہیں یہاں تک کہ اپنے ناک پر تکیہ بھی رکھتے ہیں جو کہ بہت خطرناک ہو سکتا ہے ۔

ایک تحقیق کے مطابق لوگ  خراٹوں کا شور کم کرنے کیلئے سالانہ 20 سے 35 پاونڈ خرچ کرتے ہیں جو کہ بے سود ثابت ہوتا ہے ، ایسے میں انہو ں نے خراٹے بھرنے والے افراد کو 5آزمودہ مشورے دیئے ہیں     جن سے ان کے خراٹے کم ہو سکتے ہیں ۔

پہلے نمبر پر انہوں نے مشورہ دیا کہ شام   6 بجے کے بعد شراب پینا چھوڑ دیں  تاکہ رات کو سونے تک آپ کے گلے کے مسلز نارمل  ہو سکیں ، دوسرے نمبر پر ان کا کہنا تھا کہ خراٹے بھرنے والے افراد کو چاہیے کہ وہ اضافی تکیوں کے ساتھ خود کو سہارا دیں جس سے ان کے گلے کے مسلز سیدھا رہیں گے اور کم سے کم آواز پیدا ہو گی،  تیسرا مشورہ سونے سے پہلے گرم پانی سے نہانا ہے  جس سے آپ کے پورے جسم کے مسلز  نرم ہو جائیں گے اور    اس سے بھی خراٹوں میں کمی آ سکے گی، چوتھے نمبر پر ڈاکٹر جوناتھن کا کہنا تھا کہ سوتے وقت ایک    طرف کروٹ لے کر سوائیں، سب سے آخری اور بہترین نسخہ اپنے وزن کو کم کرنا ہے کیونکہ ا س سے ایئر ویز تنگ ہوں گے اور خراٹوں میں کمی آئے گی ۔