ہرجگہ کھیلنے کی کنڈیشنز مختلف ہوتی ہیں،بابر اعظم

Mar 11, 2022 | 13:59:PM
بابر اعظم، فائل فوٹو
کیپشن: بابر اعظم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بابر اعظم نے کہا ہے کہ آسٹریلیا مضبوط ٹیم ہے مہمان ٹیم کیخلاف کامیابی بہت ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق   پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کی کنڈیشنز بھی قدرے مختلف ہیں، کراچی کے گرم موسم میں دوسرا ٹیسٹ جیتنے کی کوشش کریں گے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آئن لائن پریس کانفرنس میں کہا کہ آسٹریلیا مضبوط ٹیم ہے مہمان ٹیم کیخلاف کامیابی بہت ضروری ہےراولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کی کارکردگی بہترین رہی، آسٹریلیوی ٹیم سے خوفزدہ ہونے کا تاثر درست نہیں ہے۔

  انہوں نے کہا کہ امید ہے کراچی کی وکٹ اسپنرز کے لیے معاون ثابت ہوگی۔نتیجہ ہمارے خلاف بھی آیا تو کچھ نہیں ہوگا لیکن ہم چاہتے ہیں کہ کراچی ٹیسٹ کا فیصلہ ہمارے حق میں آئے۔

بابراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کو بھی سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے، فاسٹ بولرحسن علی کی واپسی خوش آئند ہے وہ ہمارے اہم بولر ہیں۔کراچی ٹیسٹ کے لیے فائنل الیون تیار کرلی ہےتاہم  ٹیم کے کھلاڑیوں کے نام نہیں بتا سکتا۔اچھے نتائج کے لیے بطور ٹیم کھیلنا بہت ضروری ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:      ڈونلڈ ٹرمپ کے طیارے کا دوران پرواز انجن فیل