کورونا سے مزید 7 افراد جاں بحق، 723نئے کیسز رپورٹ

Mar 11, 2022 | 09:18:AM
کورونا، فائل فوٹو
کیپشن: کورونا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 7 افراد  جاں بحق ہو گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 39 ہزار540 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 723 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

 گزشتہ روز کورونا وبا نے مزید 7 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 1.82 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 677 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    جمعیت علمائے اسلام کے تمام کارکن رہا