سینٹ الیکشن کیلئے تیار ہیں اور کامیاب بھی ہونگے، شبلی فراز

Mar 11, 2021 | 18:42:PM
سینٹ الیکشن کیلئے تیار ہیں اور کامیاب بھی ہونگے، شبلی فراز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ کل کے الیکشن کیلئے تیار ہیں اور کامیاب بھی ہونگے، سینٹ الیکشن سے متعلق پارٹی ممبران کوذمے داریاں سونپی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے کہا ہے کہ قوم کوآگاہ کریں گے کہ کیا کیا ہم نے کیا ہے اورکیا کچھ کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کو دوبارہ متحرک کر رہے ہیں۔
معاون برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کورکمیٹی نے اپوزیشن کے پروپیگنڈے کی مذمت کی،کورکمیٹی نےوزیراعلیٰ پنجاب پراعتمادکااظہارکیاہے۔پارٹی نے وزیراعظم کے فیصلوں کوسراہا ہے۔
فردوس عاشق کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کولانگ مارچ سےکوئی پریشانی نہیں،اپوزیشن کے لانگ مارچ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے۔قانون کوہاتھ میں لیاگیاتوکارروائی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ کل کے الیکشن کیلئے ہم پرعزم ہیں،سینٹ الیکشن میں ایک جماعت نے ووٹ چوری کئے۔تحریک انصاف کو دوبارہ سے نچلی سطح پر منظم کیا جائیگا۔