شب معراج آج ،مساجد میں محافل ذکرو نعت، خصوصی دعاؤں کااہتمام

Mar 11, 2021 | 10:02:AM
شب معراج آج ،مساجد میں محافل ذکرو نعت، خصوصی دعاؤں کااہتمام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)شب معراج آج نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی ۔ علمائے  کرام آج ملک بھر کی مساجد میں شب معراج کی عظمت وفضیلت پرروشنی ڈالیں گے۔

تفصیلات کے مطابق شہر شہر محافل ذکر معراج منعقد ہو ںگی۔ علمائے کرام سرکارکے عظیم معجزہ معراج شریف کے واقعات و فضائل بیان کریں گے ۔ مساجد میں محافل ذکرو نعت ،قصیدہ بردہ،قصیدہ معراجیہ، درود شریف ، صلو ة تسبیح، نوافل اور خصوصی دعاؤں کااہتمام کیا جائے گا ۔اس حوالے سےجامعہ نعیمیہ لاہورکے مہتمم ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے بتایا کہ رسول کریمؐ کو شب معراج میں اللہ تعالیٰ نے نماز کا تحفہ دیااور اسے معراج مومن سے تعبیر فرمایا۔ادارہ منہاج القرآن کے رہنمامحمدلطیف مدنی کا کہنا تھا معراج میں اللہ تعالیٰ کی قدرت کی عظیم نشانیاں موجود ہیں۔