میکسیکو ،فٹبال ورلڈ کپ 2026 کی افتتاحی تقریب کا آغاز

Jun 11, 2026 | 23:08:PM
میکسیکو ،فٹبال ورلڈ کپ 2026 کی افتتاحی تقریب کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) میکسیکو میں فٹبال ورلڈ کپ 2026 کی افتتاحی تقریب کا آغازہو گیا۔

 تقریب میکسیکو بمقابلہ جنوبی افریقہ کے افتتاحی میچ سے تقریباً 90 منٹ پہلے شروع ہوئی۔تقریب میں میکسییکو کے ثقافتی رنگ دیکھائے گئے۔

امریکا ، میکسیکو اور کینیڈا فیفا ورلڈ کپ 2026 کے مشترکہ میزبان ہیں ،فیفا ورلڈ کپ میں پہلی بار 48 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ۔

میکسیکو اور کینیڈا 13،13 جبکہ امریکا 78 میچوں کی میزبانی کرے گا ،فیفا ورلڈ کپ 2026 میں کل 104 میچ کھیلے جائیں گے۔

اس رنگا رنگ تقریب میں بین الاقوامی شہرت یافتہ پاپ سٹار شکیرا اور نائجیرین سپر سٹار برنا بوائے ورلڈ کپ کا آفیشل ترانہ ’ڈائی ڈائی‘ لائیو پرفارم کریں گے۔

ان کے علاوہ جے بالون، مانا اور ٹائلا سمیت دنیا بھر کے دیگر نامور فنکار بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرکے شائقین کے لہو کو گرمائیں گے۔

افتتاحی جشن کی یہ لہر اگلے ہی دن جمعہ کو 12 جون کو کینیڈا کے شہر ٹورنٹو پہنچے گی، جہاں ’بی ایم او فیلڈ‘ میں دوسرے مرحلے کی تقریب منعقد ہوگی۔ کینیڈا میں یہ شو مشرقی وقت کے مطابق دوپہر 1:30 بجے شروع ہوگا۔

اس تقریب کی خاص بات کینیڈین موسیقی کی مایہ ناز شخصیات ایلینس موریسیٹ اور مائیکل بوبلے کی شاندار پرفارمنسز ہوں گی، جو ہوم گراؤنڈ پر اپنے مداحوں کے دل جیتیں گے۔

دیگر کیٹیگریز: کھیل
ٹیگز: