ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید پاک فوج کے جوانوں کی نماز جنازہ ادا ،وزیراعظم ، فیلڈ مارشل اور دیگر کی شرکت

Jun 11, 2026 | 21:09:PM
ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید پاک فوج کے جوانوں کی نماز جنازہ ادا ،وزیراعظم ، فیلڈ مارشل اور دیگر کی شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)آزادکشمیر میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور اعلیٰ سول و عسکری قیادت نے چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں شہداء کی نمازِ جنازہ میں شرکت میں  کی،شہداء کی نمازِ جنازہ میں وزراء، اعلیٰ حکام، شہداء کے اہلِ خانہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دو مسیحی شہداء کی آخری رسومات کرائسٹ چرچ راولپنڈی میں ادا کی گئیں،جس میں  سیاسی و عسکری قیادت نے شرکت کی۔

وزیراعظم نے شہداء کو خراجِ عقیدت، فرض شناسی، پیشہ ورانہ مہارت اور وطن کے دفاع سے وابستگی کو قوم کیلئے مشعلِ راہ قرار دے دیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان کی مسلح افواج کی امن، سلامتی اور قومی خودمختاری کے لیے قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جا سکتیں، قوم مشکل کی اس گھڑی میں شہداء کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑی ہے، شہداء کی قربانیاں آئندہ نسلوں کے لیے جذبۂ خدمت اور حب الوطنی کی مثال رہیں گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء کو ان کے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا،آئی ایس پی آر نے کہا کہ  وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء پوری قوم کا فخر ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:یکم محرم الحرام اور یوم عاشور کب ہوگا؟ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کردی

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: